Wednesday, October 5, 2022

افغان اسپیشل فورس نے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا

افغان اسپیشل فورس نے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا
کابل ( 92 نیوز ) افغانستان کے صوبہ پکتیکا میں افغان اسپیشل فورس نے 8 پاکستانیوں کو قتل کر دیا ۔ افغان اسپیشل فورس نے چھاپوں کےدوران 8 پاکستانیوں کو گھروں سے نکال کر قتل کیا۔ترجمان دفترخارجہ نے بھی افغان صوبے پکتیکا  میں 8 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ، ڈاکٹر فیصل نے پاکستانیوں کی افغانستان میں ہلاکت کی مذمت کی ہے۔ افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقہ  برمل رخہ میں 8 پاکستانیوں  کو قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ،افغان اسپیشل فورس نے چھاپوں کےدوران 8 پاکستانیوں کو گھروں سے نکال کر  خواتین کے سامنےقتل کیا ۔ مقتولین کا تعلق شمالی وزیرستان سے بتایا جاتا ہے جن میں  4 بھائی بھی شامل ہیں ، مقتولین  کراچی میں  محنت مزدوری کرتے تھے اور چند روز قبل کراچی سے واپس پکتیکا لوٹ آئے تھے۔ ذرائع کے مطابق قتل کئے جانے والوں کا کسی گروپ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ دفترخارجہ نے افغان صوبے پکتیکا  میں 8 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی  ۔ ڈاکٹر فیصل نے پاکستانیوں کی افغانستان میں ہلاکت کی مذمت کرتےہوئےکہا کہ پاکستانیوں کوافغان سکیورٹی فورسزنےماراہے۔