Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

 افغانستان : ہرات کے قریب گیس اسٹیشن پر دھماکہ،11افراد ہلاک،18 شدید زخمی

 افغانستان : ہرات کے قریب گیس اسٹیشن پر دھماکہ،11افراد ہلاک،18 شدید زخمی
August 25, 2015
کابل(92نیوز)افغانستان کے مغربی شہر ہرات کے قریب ایک گیس اسٹیشن پر ہونے والے دھماکے میں گیارہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ اٹھارہ افراد شدید زخمی ہیں،مرنے والے افراد میں دس بچے ہیں۔ دھماکہ پناہ گزینوں کے ایک کیمپ کے قریب ہوا ہے۔ کیمپ کے پاس ہرات کے نواح میں گیس ٹرمینل پر کئی بڑے دھماکے ہوئے ہیں۔اس کیمپ میں افغانستان میں جاری جنگ کے نتیجے میں بے گھر ہو جانے والے افراد تھے۔ دھماکوں سے شہر کی فضا سوگوار ہے،جبکہ دھماکے کی وجہ جاننے کیلئے تفشیش کی جارہی ہے،گذشتہ سال جنگجوؤں نے ہرات میں غیرملکی  قونصل خانوں کو نشانہ بنایا تھا۔