Saturday, September 21, 2024

افغانستان ، گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد26 ہوگئی

افغانستان ، گزشتہ روز ہونیوالے دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد26 ہوگئی
June 17, 2018
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کی فضا ایک بارپھردھماکے سے گونج اٹھی ، حالیہ خودکش دھماکے میں 26 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائدزخمی ہوگئے ،ریسکیو کی جانب سے زخمیوں کوفوری طورپر اسپتال منتقل کردیاگیا۔ صوبائی گورنرکےترجمان کےمطابق ہلاک ہونیوالوں میں طالبان اورافغان شہری دونوں شامل ہیں  ۔  افغانستان میں دہشت گردی کا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب طالبان اور شہری مل کر عید کی خوشیاں منارہےتھے۔ حکام کاکہناہےکہ خودکش حملے میں طالبان اورافغان سکیورٹی فورسز کونشانہ بنایاگیا۔ دوسری جانب افغان صدراشرف غنی کی جانب سےطالبان کیساتھ جنگ بندی میں توسیع کے احکامات جاری کیےگئےہیں۔ جبکہ عیدالفطراور جنگ بندی کے سبب 46 طالبان کو بھی رہاکیاگیاہے۔