Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا وزاراتی اجلاس، شاہ محمود شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

افغانستان کے ہمسایہ ممالک کا وزاراتی اجلاس، شاہ محمود شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے
October 26, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزاراتی اجلاس میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے۔

ایران کے سفیر محمد علی حسینی، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا تہران پہنچنے پر خیر مقدم کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اپنے دورہ ء ایران کے دوران ایرانی ہم منصب ڈاکٹر حسین امیر عبداللہیان سمیت ایرانی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

شاہ محمود کل تہران میں ہونے والے افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے دوسرے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے اور پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے، علاقائی صورتحال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔ اجلاس میں ایران، پاکستان، چین، تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان شرکت کریں گے۔

وزیر خارجہ کی چین، روس، ایران اور تاجکستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کا امکان ہے۔ شاہ محمود دورہ ء ایران کے دوران میڈیا نمائندگان سے بھی گفتگو کریں گے اور اہم علاقائی و عالمی اُمور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے۔