واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے میں پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے۔ امریکا کے ساتھ جو ہوا وہ صدمے میں ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سیلوان نے جیک سلیوان نے کونسل آف فارن ریلیشنز میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بحران پر پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا اس کے ساتھ مل کر کام کرے، لیکن طالبان کو بتا دیا ہے کہ امداد چاہئے تو انہیں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان کے فنڈز منجمد کئے ہیں تو اس کی قانونی وجہ ہے، امریکا نے بتا دیا۔ ابھی نائن الیون کے متاثرین کے کیس چل رہے ہیں، دنیا کو افغان عوام کو عالمی تنظیموں کے ذریعے مدد فراہم کرنا چاہئے۔
جیک سلیوان نے ڈومور کا لفظ استعمال کئے بغیر پاکستان سے افغان صورتحال میں اپنے حصے کا کردار ادا کرنے کا بھی کہہ دیا۔
ایران بارے جیک سلیوان کا کہنا تھا کہ ایٹمی معاہدے پر مذاکرات ٹھیک نہیں چل رہے، اب مذاکرات کاروں کے پاس صرف چند ہفتے ہی باقی بچے ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ روس یوکرائن پر حملہ نہیں کرے گا، امریکا اس معاملے پر روس سے مذاکرات کیلئے تیار ہے۔