Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان کے مسئلہ پر سہ ملکی مذاکرات 27دسمبر کو ماسکو میں ہونگے: دفترخارجہ

افغانستان کے مسئلہ پر سہ ملکی مذاکرات 27دسمبر کو ماسکو میں ہونگے: دفترخارجہ
December 22, 2016

اسلام آباد (92نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ افغانستان کے مسئلے پر پاکستان، چین اور روس کے درمیان مذاکرات 27دسمبر کو ماسکو میں ہونگے۔ افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت پاکستان میں مداخلت سے باز نہیں آرہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں غیرقانونی طور پر غیر کشمیریوں کو آبادکیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران پاک چین اور روس کے درمیان مذاکرات کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ افغانستان میں امن و امان کا قیام پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں قیام امن کی غرض سے پاکستان تمام تر کوششیں کر رہا ہے۔

نفیس زکریا نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم جاری ہے۔ بھارت پاکستان میں مداخلت سے باز نہیں آرہا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ 728 پاکستانی سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔ پاکستانی قونصلیٹ ان کی امداد کر رہا ہے اور انہیں لیبر کورٹس میں قانونی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔