Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں خودکش حملہ ، تیس سے زائد افراد ہلاک

افغانستان کے دارلحکومت کابل میں خودکش حملہ ، تیس سے زائد افراد ہلاک
March 9, 2018

کابل (92 نیوز) افغانستان کا دارالحکومت ایک بار پھر خود کش دھماکے سے لرز اٹھا ۔
خود کش دھماکہ پولیس ڈسٹرکٹ سکس میں واقع مسجد کے قریب ہوا جہاں ایک بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔
دھماکے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی جبکہ زخمی مدد کے لیئے پکارتے رہے ۔ دھماکے میں تیس سے زائد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ۔
دھماکے کے وقت لوگوں کی بڑی تعداد ایک مقامی لیڈر کی برسی کیلئے جمع تھی ۔
ادھر افغانستان کے صوبہ تخار میں مسلح عسکریت پسندوں نے ایک سکیورٹی چیک پوسٹ پر دھاوا بول دیا جس میں سولہ پولیس اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی ہو گئے ۔
افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ۔
دوسری جانب افغان اور نیٹو فورسز نے صوبہ قندھار کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں جن میں ساٹھ عسکریت پسند ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ۔
کارروائی میں دہشتگردوں کے اسلحہ کے ذخائرکو بھی تباہ کر دیا گیا ۔