Saturday, July 27, 2024

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ، بیس افراد ہلاک، پچیس سے زیادہ زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملہ، بیس افراد ہلاک، پچیس سے زیادہ زخمی
February 2, 2016
کابل (ویب ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں طالبان کے خودکش حملے میں بیس افراد ہلاک اور پچیس سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔ غیر ملکی خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ حملے میں طالبان کیخلاف  کارروائیوں کے ذمہ دار افغان پولیس  کے دفتر کو نشانہ بنایا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے خود کو پولیس اسٹیشن جانے والے لوگوں کی قطار میں شامل کر رکھا تھا۔ طالبان کی جانب سے خودکش دھماکہ ایسے وقت کیا گیا جب پاکستان، افغانستان، چین اور امریکا کے درمیان مذاکرات میں پانچ روز باقی تھے۔