Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان آل راؤنڈر کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے

افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان آل راؤنڈر کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے
September 30, 2018
دبئی (92 نیوز) آئی سی نے ون ڈے  کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کر دی ۔ افغانستان کے اسٹار اسپنر راشد خان آل راؤنڈر کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگئے۔ ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی کا انعام ، افغانستان کے راشد خان نمبرون آل راؤنڈر بن گئے ۔ اسٹار اسپنر نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے پہلی پوزیشن  چھینی۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں  ویرات کوہلی کا راج برقرار ہے۔ ٹاپ ٹین میں شامل واحد پاکستانی بلے باز بابر اعظم تنزلی کے بعد چوتھی سے چھٹی پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ باؤلرز بھارتی فاسٹ باؤلر جسپریت بمرا پہلے نمبر پر ہیں۔ پاکستانی فاسٹ باؤلر حسن علی کا چھٹا نمبر ہے۔ ایشیا کپ میں قومی ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکی تاہم  ون ڈے میں پاکستان کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔