Tuesday, September 17, 2024

افغانستان کی کرکٹ ٹیم آج عیدالفطر منانے میں مصروف

افغانستان کی کرکٹ ٹیم آج عیدالفطر منانے میں مصروف
June 15, 2018
نیو دہلی (92 نیوز) افغانستان کی کرکٹ ٹیم بھی آج عیدالفطر منا رہی ہے۔ کھلاڑیوں نے خوبصورت لباس زیب تن کیا۔ افغان ٹیم بھارت میں اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے میں مصروف ہے۔ دوسرے روز کے کھیل سے قبل کھلاڑیوں نے نماز عید ادا کی، ایک دوسرے کو گلے لگایا اور مبارکباد پیش کی۔ اس  موقع پر کھلاڑیوں نے خوبصورت لباس  پہن  زیب تن کر رکھے تھے۔ افغان ٹیم  بھارت کو ہرا کر عید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لیے پر عزم ہے۔  افغانستان کی ٹیم ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے  والی بارہویں ٹیم ہے۔