Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، روس اور چین کا اجلاس آج ہوگا

افغانستان کی صورتحال پر پاکستان، روس اور چین کا اجلاس آج ہوگا
December 27, 2016

ماسکو (92نیوز) افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستان، روس اور چین کے ورکنگ گروپ کا اجلاس آج ماسکو میں ہوگا۔ افغانستان کا کہنا ہے کہ اسے ماسکو میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہیں دی گئی اور اس کے بغیر اجلاس حقیقی طور پر مددگار ثابت نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر سہ ملکی ورکنگ گروپ کا اجلاس آج ماسکو میں ہوگا جس میں روس، پاکستان اور چین کے نمائندے شرکت کریں گے۔ افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں شرکت کے لیے افغانستان کے نمائندے کو دعوت نہیں دی گئی۔

افغانستان کو اس ملاقات میں شامل نہ کرنا باعث تشویش ہے۔ اجلاس میں پاکستان، روس اور چین کے حکام افغانستان میں مسلسل جاری شدت پسندی پر بات چیت کریں گے۔ اس سے قبل اسی طرح کے دو اجلاس اسلام آباد اور بیجنگ میں بھی ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔