Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان کی صورتحال،عسکری قیادت آج ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دے گی

افغانستان کی صورتحال،عسکری قیادت آج ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دے گی
August 30, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان کی صورتحال پر عسکری قیادت آج ارکان پارلیمنٹ کو بریفنگ دے گی، پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹیوں اور کشمیر کمیٹی کے ارکان جی ایچ کیو پہنچیں گے۔ بریفنگ کی درخواست دفاعی کمیٹیوں نے کی، ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی کمیٹیوں کے ارکان کی ملاقات ہوگی۔

سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہدحسین سید کریں گے جبکہ قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کے سربراہ امجد علی خان ہوں گے۔ کمیٹیوں کے ارکان کو صبح ساڑھے 9 بجے جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی جبکہ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ بریفنگ دینے کی درخواست دفاعی کمیٹیوں کی جانب سے کی گئی تھی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹی اراکین کی ملاقات ہوگی جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔ دفاعی کمیٹیوں اور پارلیمانی کشمیر کے اراکین یادگار شہدا پر حاضری دیں گے، پھولوں کی چادر چڑھائیں گے، فاتحہ خوانی کریں گے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔