Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان کیلئے دو ہزار اٹھارہ آغاز سے ہی خونی ثابت ہو رہا ہے

افغانستان کیلئے دو ہزار اٹھارہ آغاز سے ہی خونی  ثابت ہو رہا ہے
February 1, 2018

کابل ( 92 نیوز ) افغانستان کیلئے 2018  آغاز سے ہی خونی  ثابت ہو رہا ہے، شہری تحفظ کیلئے کام کرنے والے گروپ سی پی اے جی کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں عام شہری نشانہ بن رہے ہیں ۔  صرف جنوری میں 218 افراد ہلاک اور 364 زخمی ہوچکے ہیں ۔

افغانستان میں شہری تحفظ کیلئے کام کرنے والے ایک گروپ سی پی اے جی نے ملکی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق رواں سال آغاز سے ہی افغان عوام کیلئے خونی ثابت ہورہا ہے ۔

صرف دارالحکومت کابل کے 337 شہری جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں زخمی یا ہلاک ہوچکے ہیں ۔  ہرات، غزنی، فرح، قندوز اور جوزان سمیت ملک  کے 18 صوبوں میں بھی عام شہری مختلف کاروائیوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں ۔

ان کارروائیوں میں خودکش، فضائی اور راکٹ حملوں کے علاوہ بارودی سرنگوں کے دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ شامل ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق کابل حکومت کو شہریوں کی حفاظت کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات کرنے ہوں گے ، اگر ایسا نہ کیا گیا تو آنے والے مہینے مزید خطرناک ہوسکتے ہیں۔