Thursday, January 27, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے، شیخ رشید

افغانستان کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے، شیخ رشید
December 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے افغانستان کو ہماری پوری حمایت حاصل ہے۔

شیخ رشید نے پاسپورٹ آفس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمارے مسائل بہت سنجیدہ ہیں۔ افغانستان کو ہماری پوری سپورٹ حاصل ہے۔ پاکستان کو اپنی ذمے داریاں نبھانی ہیں۔ اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دینگے۔ نیشنل ایکشن پلان پر پوری توجہ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا پاسپورٹ آفس کے تمام عملہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ عمران خان کی ہدایت پر پاسپورٹ کی معیاد پانچ سال سے بڑھا کر دس سال کر رہے ہیں اور فیس بھی آدھی کر رہے ہیں۔ وہ افسران جو سالوں سے بیرون ممالک بیٹھے اور واپس نہیں آرہے سفارشیں تلاش کر رہے ہیں انکو نوکریوں سے برخاست کر دیا جائے گا۔ ملک کو بدنامی سے بچانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

 شیخ رشید بولے رانا شمیم کا نام پی این آئی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔ ای سی ایل میں نام ڈالنے کیلئے میٹنگ میں فیصلہ کیا جائے گا۔