Saturday, July 27, 2024

افغانستان کو القاعدہ اور داعش کی جانب سے خطرات لاحق، اتحادی افواج کا افغانستان میں طویل قیام ضروری ہے: جنرل جان کیمبل

افغانستان کو القاعدہ اور داعش کی جانب سے خطرات لاحق، اتحادی افواج کا افغانستان میں طویل قیام ضروری ہے: جنرل جان کیمبل
February 3, 2016
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی جنرل جان کیمبل نے افغانستان کے ساتھ طویل المدتی تعلقات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو القاعدہ اور داعش کی جانب سے خطرات لاحق ہیں۔ اتحادی افواج کا افغانستان میں طویل قیام ضروری ہے۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر کانگریس کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے امریکی جنرل جان کیمبل کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ طویل المدتی پارٹنرشپ کی ضرورت ہے۔ افغانستان پر القاعدہ اور داعش کے بادل آج بھی منڈلا رہے ہیں جبکہ افغان فورسز دہشت گردی کے واقعات سے نبٹنے کیلئے پیش بندی اور قائدانہ کردار کی صلاحیت سے عاری ہے۔ ایسے میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک افغانستان میں اتحادی فورسز کی موجودگی انتہائی ضروری ہے۔ افغان معیشت کو بھی امریکا کی ضرورت ہے۔ امریکی تعاون کے بغیر افغانستان کے لیے ترقی کرنا ہمیشہ ناممکن رہے گا۔