افغانستان ،کابل کی پولیس ڈسٹرکٹ 6 میں خودکش دھماکہ12افرادہلاک
کابل ( 92 نیوز)افغانستان کے دارالحکومت کابل کی پولیس ڈسٹرکٹ6میں خودکش حملہ ہوا ہے ، دھماکے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 31 زخمی ہو گئے ہیں ۔
افغان میڈیاکےمطابق بیشترزخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ، حملے میں محکمہ دیہی بحالی اور ترقی کی عمارت کو نشانہ بنایاگیا۔
دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔
زخمیوں اور میتوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔