Monday, September 26, 2022

افغانستان ڈرون حملے میں داعش دہشتگرد نہیں، امدادی کارکن مارا گیا، نیویارک ٹائمز

افغانستان ڈرون حملے میں داعش دہشتگرد نہیں، امدادی کارکن مارا گیا، نیویارک ٹائمز
September 11, 2021 ویب ڈیسک

نیویارک (92 نیوز) امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان میں ڈرون حملے میں داعش کا دہشت گرد نہیں امدادی کارکن مارا گیا۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے میں بچوں سمیت دس عام شہری بھی ہلاک ہوئے۔ این جی او کا کارکن کنٹینر پر پانی بھرتے ہوئے ڈرون حملے کا نشانہ بنا۔

امریکی حکومت نے ڈرون حملے میں داعش کے کمانڈر کی ہلاکت کا دعویٰ کیا تھا۔