افغانستان پر پاکستان نے اپنی پوزیشن واضح کر دی ، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے افغانستان پر پاکستان نے اپنی پوزیشن واضح کر دی۔
فواد چودھری نے کہا ہم نے افغان طالبان کو امریکا اور افغان حکومت کے ساتھ مذاکرات پر آمادہ کیا۔ ہم اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ۔ ہمسایہ ملک میں مستحکم حکومت عمل میں آنی چاہئے ۔
فواد چودھری نے کہا افغانستان کیساتھ سرحد پر 90 فیصد باڑ لگا چکے ہیں۔ امریکا کیساتھ تجارت اپنے طریقے سے کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی امریکا چین تناؤ کم کرنے کے لیے بھی کردار ادا کرنے کی پیش کش کر دی۔