Thursday, September 19, 2024

افغانستان پاکستان پر الزام تراشی سے باز رہے، کراچی اور بلوچستان میں بھارت مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیدیئے: سرتاج عزیز

افغانستان پاکستان پر الزام تراشی سے باز رہے، کراچی اور بلوچستان میں بھارت مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دیدیئے: سرتاج عزیز
October 2, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) پاکستان نے کراچی اور بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ثبوت اقوام متحدہ کو دے دیئے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کہتے ہیں افغانستان پاکستان پر الزام تراشی سے باز رہے۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اقوام متحدہ آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کراچی اور بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے۔ ملیحہ لودھی نے ثبوت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو دیئے ہیں جبکہ پندرہ ممالک کے وزرائے خارجہ کو بھارتی ہٹ دھرمی اور جارحیت سے آگاہ کیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں مگر بھارت الزام تراشیاں کر رہا ہے۔ بھارت حیلے بہانوں سے مذاکرات سے راہ فرار اختیار کر رہا ہے حالانکہ وہ پاکستان میں ریاستی دہشت گردی میں ملوث ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ افغانستان پاکستان پر الزام تراشی سے باز رہے۔