Tuesday, December 6, 2022

افغانستان : وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ کے قریب دو خود کش حملے ،24افراد ہلاک

افغانستان : وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ کے قریب دو خود کش حملے ،24افراد ہلاک
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان  میں وزارت دفاع کے کمپاؤنڈ کے قریب  دو خودکش حملوں میں چوبیس افراد ہلاک  اور  نوے سے زائد زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کےمطابق دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع  کی عمارت کے نزدیک دو خود کش دھماکے ہوئے۔ افغان میڈیا کے مطابق حملے پیر کی دوپہر دو بجے کے قریب کئے گئےخود کش حملہ آوروں کی جانب سے وقفے وقفے سے دھماکے کیے گئے ۔ دھماکوں کے نتیجے میں سیکورٹی اہلکاروں سمیت چوبیس افراد  ہلاک  ہو گئے جبکہ  نوے سے  زائد زخمی ہو  گئے  جنہیں  اسپتال منتقل کردیا  گیا ۔ ڈاکٹروں کے مطابق  بعض زخمیوں کی حالت  تشویشناک ہے۔