Sunday, October 2, 2022

افغانستان نے پہلی بار انڈر نائنٹین ایشیا کپ جیت لیا

افغانستان نے پہلی بار انڈر نائنٹین ایشیا کپ جیت لیا

کولالمپور (92 نیوز) افغانستان نے انڈر نائنٹین ایشیا کپ کی ٹرافی پر قبضہ جما لیا، فائنل میں گرین شرٹس کو 185 رنز سے شکست دے کر پہلی بار ایشیا کپ اپنےنام  لیا۔

افغانستان کے 249 رنز کے تعاقب میں پوری قومی ٹیم صرف 63 رنز پر ہمت ہار گئی، نو قومی بلےباز ڈبل فگر میں داخل ہی نہیں ہو پائے۔ بنگلہ دیش کیخلاف شاندار پرفارمنس دکھانے والے محمد طحہ بھی فلاپ ، صرف 19 رنز تک محدود رہے۔

افغانستان کیجانب سے محمد مجیب نے پانچ کھلاڑیوں کا شکار کیا ،اکرام فیضی نے 107 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔