Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے ، نکی ہیلی

افغانستان نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کا کہا ہے ، نکی ہیلی
January 18, 2018

نیو یارک (92 نیوز) اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ افغان حکومت نے امن عمل میں شمولیت کیلئے پاکستان پر بین الاقوامی دباؤ بڑھانے پر زور دیا ہے۔
افغانستان کی پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی سامنے آ گئی۔
افغان حکومت نے اقوام متحدہ سے پاکستان پر عالمی دباؤ بڑھانے کا مطالبہ کر دیا۔
افغانستان کے دورے سے واپسی پر صحافیوں سے اقوام متحدہ میں امریکی مندوب نکی ہیلی نے کہا کہ افغان حکام نے سکیورٹی کونسل سے درخواست کی کہ امن عمل میں شمولیت کیلئے پاکستان پر دباؤ بڑھایا جائے۔ اس کے علاوہ پاکستان پر اپنا رویہ تبدیل کرنے پر زور دیا گیا۔
نکی ہیلی نے کہا کہ افغانستان سمجھتا ہے وہ پاکستان کی طرف دس قدم بڑھتا ہے اور پاکستان دس قدم پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
امریکی مندوب نے مزید کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی افغانستان سے متعلق حکمت عملی کام کر رہی ہے۔ افغان حکومت کو یقین ہے کہ طالبان جلد مذاکرات کی میز پر آجائیں گے۔ نکی ہیلی سمیت اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے چودہ رکنی خصوصی وفد نے افغانستان کا دو روزہ دورہ کیا تھا جس میں افغان صدر اشرف غنی اور دیگر حکام سے ملاقات بھی کی تھی۔