Thursday, August 11, 2022

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے صرف آن لائن ویزا جاری کر رہے ہیں ، سفیر منصور احمد خان

افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے صرف آن لائن ویزا جاری کر رہے ہیں ، سفیر منصور احمد خان
August 13, 2021 ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کا کہنا ہے افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے صرف آن لائن ویزا جاری کر رہے ہیں۔

منصور احمد خان کا ٹویٹ میں کہنا تھا کورونا کی وجہ سے انفرادی ویزے کا اجرا نہیں کیا جا رہا۔

سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر عملے کی تعداد کم کی گئی ہے۔ پاکستانی قونصلیٹس کے آپریشن معطل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔