Sunday, September 25, 2022

افغانستان میں نگران سیٹ اپ پر ردعمل دینا قبل از وقت ہو گا ، فواد چودھری

افغانستان میں نگران سیٹ اپ پر ردعمل دینا قبل از وقت ہو گا ، فواد چودھری
September 8, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے افغانستان میں نگران سیٹ اپ پر ردعمل دینا قبل از وقت ہو گا۔

فواد چودھری نے برطانوی ٹی وی سے گفتگو میں کہا ہمیں کچھ انتظار کرنا چاہئے۔ اس وقت اس پر بات کرنا مناسب نہیں۔ انہوں نے کہا افغانستان سے غیر ملکی شہریوں کے انخلاء کی ہماری کوششوں کو دنیا نے سراہا ہے۔ اگر ہم وزیر خارجہ کو کابل بھیجتے تو وہ وہاں کس سے ملاقات کرتے؟ وہاں کوئی وزیرخارجہ نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس سے پتا چلا سی آئی اے کے سربراہ اور ترکی و قطر کے انٹیلی جنس سربراہان بھی کابل میں موجود تھے۔