Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے، احسن اقبال

افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے، احسن اقبال
February 14, 2018

لندن (92 نیوز) امریکا سے امداد نہیں بلکہ تجارت چاہیے، وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے۔ انگلیاں اٹھانے سے امن دشمنوں کو فائدہ ملے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مفادات کے خلاف کوئی سازش یا کوشش ہوئی تو بھر پور جواب دیں گے۔

لندن میں وزیر داخلہ احسن اقبال کا امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قربانیاں پاکستان نے دیں۔ اس جنگ میں ساٹھ ہزار سے زائد افراد شہید جبکہ پچیس ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہوا۔ پاکستان نے یہ جنگ امریکا امداد کیلئے نہیں بلکہ اپنے عوام کے تحفظ کیلئے لڑی اور امریکا سے ترقیاتی شراکت داری کے خواہاں ہیں۔

وزیر داخلہ نے افغانستان میں امن کیلئے پاکستان اور امریکا کے مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ افغانستان میں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جاتا ہے۔ خطے میں امن کیلئے پاکستان اور افغانستان کا باہمی تعاون ضروری ہے۔

اس سے قبل لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے تحریک انصاف کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا لودھراں الیکشن کے نتائج نے منفی سیاست کو مسترد کردیا۔ نیوز لیکس کو اوپن کرکے اداروں کے درمیان لڑائی نہیں چاہتے۔ پاکستان میں سول و عسکری قیادت میں اعتماد انتہائی ضروری ہے۔