Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران 10 شدت پسند ہلاک

افغانستان میں فورسز کی کارروائی کے دوران 10 شدت پسند ہلاک
March 10, 2018

کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں افغان فورسز کی کارروائی کے دوران 10 شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔

افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ کارروائی لشکر گاہ شہر کے مضافاتی علاقے خوس کبا میں کی گئی ۔

آپریشن میں 13 شدت پسند زخمی ہو گئے  جبکہ 8  کو گرفتار کرلیا گیا، فورسز نے بڑی تعداد میں اسلحہ و بارود  قبضے میں لیتے ہوئے شدت پسندوں کی کمین گاہ بھی تباہ کردی ۔کارروائی سے متعلق مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ۔

دوسری جانب افغان صوبے فرح میں طالبان کے حملے میں  اسپیشل فورس کے 8 فوجیوں سمیت 15افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

طالبان نے افغان فورسز پر گزشتہ رات حملہ کیا تھا،طالبان نے درجنوں فوجی اغوا بھی کرلئے ہیں۔