Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان میں عسکری طاقت میں اضافے سے امن قائم نہیں ہوسکتا ، ملیحہ لودھی

افغانستان میں عسکری طاقت میں اضافے سے امن قائم نہیں ہوسکتا ، ملیحہ لودھی
March 9, 2018

نیو یارک (92 نیوز) نیویارک میں سلامتی کونسل میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی طالبان کو مذاکرات کی غیر مشروط پیش کش کو ضائع نہیں کرنا چاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ سترہ سال کی جنگ کے بعد کابل اور طالبان کو سیکھ لینا چاہیئے کہ عسکری طاقت سے ملک میں امن قائم نہیں ہو سکتا ۔
پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغانستان میں دو ہزار سترہ کے دوران میں فضائی حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جس کی وجہ سے نہ صرف دہشتگردوں کی کارروائیوں بلکہ عام شہریوں کی ہلاکت میں بھی اضافہ ہوا ۔
ملیحہ لودھی نے افغان سفیر کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی مہم بند ہونی چاہیئے ۔ ہم نے اپنی سرزمین پر دہشتگردوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کیے ہیں ۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا ۔
ملیحہ لودھی نے افغان سرزمین پر ملکی و غیر ملکی دہشتگردوں کی موجودگی کو افغانستان اور پاکستان دونوں کیلئے خطرہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خاتمے کیلئے کابل حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنا ہوں گے ۔