Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ، مزید کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ، مزید کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا
July 15, 2021

کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے۔ طالبان نے مزید کئی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔

اقوام متحدہ نے افغانستان میں بڑے انسانی المیے کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ عالمی ممالک نے افغان حکومت پر طالبان سے فوری مذاکرات پر زور دیا ہے ۔ روسی نمائندہ خصوصی کا کہنا ہے اس سے پہلے کہ دیر ہو جائے افغان حکومت طالبان سے مذاکرات شروع کرے۔ افغان حکومت اس وقت منافقت سے کام لے رہی ہے ۔ افغان حکومت مذاکرات کے معاملے پر صرف زبانی جمع خرچ میں مصروف ہے جو کہ منافقت ہے۔ افغان مسئلے کا واحد حل مذاکرات ہیں ۔ افغانستان سے امریکی اور نیٹو فورسز کے فوری انخلا سے طالبان کو فائدہ ہوا۔ روس اور دیگر علاقائی طاقتیں افغانستان میں عبوری حکومت کی حامی ہیں۔