افغانستان میں طالبان نے موبائل کمپنیوں پر دس فیصد ”ٹیکس“ لگا دیا

کابل (ویب ڈیسک) افغانستان میں طالبان نے موبائل کمپنیوں پر دس فیصد ٹیکس عائد کر دیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان نے واضح اعلان کیا ہے کہ ٹیکس دو ورنہ تمہارے دفاتر‘ ٹرانسمیشن ٹاورز اور ملازمین کے تحفظ کی کوئی گارنٹی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان میں موبائل کمپنیوں کے لیے ایک نئی مصیبت کھڑی ہو گئی ہے۔
افغان طالبان نے موبائل کمپنیوں سے دس فیصد ٹیکس وصول کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ ٹیکس نہ دینے والی کمپنی کے خلاف دفاتر اور ٹاورز کو دھماکوں سے اڑایا جا سکتا ہے۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے سخت ردعمل کے بعد موبائل کمپنیوں کے پاس سوائے بھتہ دینے کے اور کوئی راستہ نہیں۔ طالبان اس سے قبل موبائل کمپنیوں کو اپنی مرضی کے مطابق ٹرانسمیشن چلانے اور بند کرنے احکامات بھی دے چکے ہیں۔