Sunday, October 24, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ کرلیا

افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ کرلیا
August 15, 2021 --- ویب ڈیسک

کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل کا گھیراؤ کرلیا۔ 

لڑائی دارالحکومت کابل کے دروازوں تک پہنچ گئی، طالبان نے دارالحکومت کا گھیراؤ کرلیا، 22 صوبائی دارالحکومتوں پر طالبان قابض ہیں، افغان صدر کا کہنا ہے ملکی سکیورٹی اور مسلح افواج کی محاذوں پر واپسی اولین ترجیح ہے، امریکی وزیر خارجہ نے اشرف غنی سے کشیدگی میں کمی، سفارتی اور سیاسی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔

افغانستان میں وفاقی دارالحکومت کابل کے گرد تمام شہروں پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا، ملک کے شمالی شہر مزار شریف پر طالبان نے بنا کسی مزاحمت کے قبضہ کرلیا۔

پکتیا اور پکتیکا، بلخ، لوگر، قندھار، لشکر گاہ، ہرات اور غزنی سمیت بائیس صوبائی دارالحکومتوں پر طالبان قابض ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک کی سکیورٹی اور مسلح افواج کو دوبارہ متحرک کرتے ہوئے محاذوں پر واپسی اولین ترجیح ہے اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایک تاریخی مشن کے طور پر لوگوں پر مسلط کردہ جنگ کو مزید ہلاکتوں کا سبب نہیں بننے دوں گا۔

امریکی صدرجو بائیڈن کا کہنا تھا افغانستان کی صورت حال پرنیشنل سکیورٹی ٹیم سے رابطے میں ہوں اور اسے افغانستان میں امریکی مفادات کا تحفظ یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، طالبان پر واضح کر دیا کہ افغانستان میں اہلکاروں پر حملے کا سخت عسکری جواب دیا جائے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے ٹویٹ کیا کہ انہوں نےافغان صدر اشرف غنی سے موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بات کی ہے اور کشیدگی میں کمی، سفارتی اورسیاسی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔