افغانستان میں طالبان مزید چار اضلاع پر قابض
کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان مزید چار اضلاع پر قابض ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ غزنی کے خواجہ عماری موکر اور وغاز اضلاع پر طالبان کا قبضہ ہو گیا۔ صوبہ پکتیکا کا ضلع خوشمند بھی طالبان کے قبضے میں آگیا۔
طالبان اب تک مجموعی طور پر افغانستان کے سو سے زائد اضلاع پر قابض ہو چکے ہیں۔