افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی
کابل (92 نیوز) افغانستان میں طالبان اور افغان فورسز کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر گئی۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان طالبان نے 700 سےزائد فوجی گاڑیاں قبضے میں لے لیں۔ طالبان کے قبضے میں آنے والی گاڑیوں میں ملٹری گاڑیاں ، آرٹلری سسٹم بھی شامل ہے۔
غیر جانبدار ذرائع ابلاغ نے افغان فورسز کے تتر بتر ہو جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا غیرملکی افواج نے زیادہ تر عسکری سازوسامان افغان فورسز کو بطور عطیہ دیا تھا۔ طالبان کے ساتھ لڑائی میں افغان فورسز بیشتر جنگی اسلحہ اور گاڑیاں چھوڑکر فرار ہو جاتی ہیں۔ طالبان جنگی گاڑیوں ،سازوسامان پر قبضہ کر لیتے ہیں ۔ افغان طالبان نے افغان فورسز سے اسلحہ اور گاڑیاں چھیننے کا عمل جون سے شروع کر رکھا ہے۔