Tuesday, August 9, 2022

افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال مثبت سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی ، جان کربی

افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال مثبت سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی ، جان کربی
August 10, 2021 ویب ڈیسک

واشنگٹن (92 نیوز) ترجمان امریکی محکمہ دفاع جان کربی کا کہنا ہے افغانستان میں سکیورٹی کی صورتحال مثبت سمت میں آگے نہیں بڑھ رہی۔

جان کربی نے کہا کہ امریکا کو افغان صورتحال پر تشویش ہے۔ افغان سکیورٹی فورسز عسکریت پسند گروپ سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

ادھر جرمنی نے افغانستان میں اپنی فوج واپس بھیجنے کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ جرمن وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ شراکت داروں کے ساتھ مشترکہ فوجی انخلا کا فیصلہ صحیح ہے۔