Friday, January 21, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے پاکستان، امریکا سمیت چار فریقی فورم قائم

افغانستان میں دیرپا قیام امن کیلئے پاکستان، امریکا سمیت چار فریقی فورم قائم
July 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) افغانستان میں دیرپا قیام امن کے لیے پاکستان، امریکا، ازبکستان، افغانستان پر مشتمل نیا چار فریقی فورم قائم کر دیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چار ملکی فورم افغان امن عمل، تصفیہ کے بعد علاقائی تعاون فراہم کرے گا۔

ترجمان کے مطابق فریقین نےافغانستان میں طویل مدتی امن اور استحکام علاقائی ربط کیلئے ناگزیر قرار دے دیا۔

سفارتی فورم کے تحت تجارت میں وسعت، راہداری ربط جوڑنے، کاروباری روابط مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔