Monday, October 3, 2022

افغانستان میں دو فوجی ہیلی کاپٹرز میں تصادم،15افراد ہلاک

افغانستان میں دو فوجی ہیلی کاپٹرز میں تصادم،15افراد ہلاک

کابل ( 92 نیوز) افغانستان میں 2 فوجی ہیلی کاپٹروں میں تصادم کے نتیجے میں   15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈٰیا رپورٹس کے مطابق حادثہ صوبہ ہلمند کے ضلع ناوہ میں منگل کی رات پیش آیا۔

اطلاعات کے مطابق فوجی ہیلی کاپٹر ناوہ میں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والوں کی منتقلی اور اضافی امداد کی فراہمی کیلئے بھیجے گئے تھے، ان میں فوجی کمانڈوز بھی موجود تھے، حادثہ واپسی پر پیش آیا۔

حادثے میں  8 فوجیوں کی ہلاکت کی غیرمصدقہ اطلاعات بھی ہیں ، صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے حادثہ کی تصدیق کردی ہے تاہم مزید تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا۔