Friday, September 30, 2022

افغانستان میں دو بم دھماکے ، 19افراد ہلاک ، متعدد زخمی

افغانستان میں دو بم دھماکے ، 19افراد ہلاک ، متعدد زخمی

کابل (92 نیوز) افغانستان میں دو بم دھماکوں سے کم از کم 19افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ پہلا دھماکہ  کابل سے غزنی جانیوالی بس کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے ہوا جس میں خواتین سمیت 9افراد مارے گئے ۔

دوسرادھماکاکابل کے علاقے دشت برچی میں ہوا جس میں  10افراد جاں بحق اور  متعدد زخمی  ہوئے۔