Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، ڈاکٹر معید یوسف

افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، ڈاکٹر معید یوسف
November 24, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا ہے افغانستان میں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا افغانستان میں گھریلو استعمال کی بنیادی اشیاء حاصل کرنے کے لیے مائیں اپنے بچوں کو بیچنے پر مجبور ہیں۔ افغان عوام کی انسانی امداد سیاست سے بالاتر ہونی چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان نے افغانستان کے عوام کے لیے امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی ادارے افغانستان کو خوراک اور ادویات کی فراہمی کے لیے پاکستانی سرزمین استعمال کر سکتے ہیں۔ دنیا سے درخواست کرتا ہوں کہ 35 ملین افغانیوں کا سوچیں۔