Friday, December 2, 2022

افغانستان میں بم دھماکا،12افرادہلاک ،8 زخمی

افغانستان میں بم دھماکا،12افرادہلاک ،8 زخمی
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنےسے  بارہ افرادہلاک اور8زخمی ہوگئے۔ تفصیلات  کے مطابق سڑک کنارے نصب بم دھماکا افغانستان کے صوبہ ہلمندمیں ہوا ،جس میں بارہ افرادہلاک اورآٹھ زخمی ہوئے  ۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی امداددی جارہی ہے۔ اسپتال حکام کاکہناہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دوسری جانب کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے  ابھی تک بم دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔