Wednesday, July 28, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

افغانستان میں امن کے خواہاں، الزامات لگتے رہے توحالات بہتر نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس آئی

افغانستان میں امن کے خواہاں، الزامات لگتے رہے توحالات بہتر نہیں ہوسکتے، ڈی جی آئی ایس آئی
July 16, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کہتے ہیں کہ، پاکستان افغانستان میں امن کا خواہشمند ہے۔ الزامات لگتے رہے توحالات بہتر نہیں ہوسکتے۔ 

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے واضح کر دیا۔ پاکستان کی طرف سے افغانستان میں کوئی دراندازی نہیں ہورہی۔ حقیقت میں افغانستان کی طرف سے دراندازی ہورہی ہے۔ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے، پرامن اور مستحکم افغانستان ہی پاکستان اور دیگر ممالک کے مفاد میں ہے۔

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان افغانستان میں کسی دھڑے کی حمایت نہیں کررہا۔ پاکستان چاہتا ہے افغانستان میں تمام گروپوں میں مذاکرات کے نتیجے میں امن قائم ہو۔

ڈی جی آئی ایس آئی کا کہنا تھا دہشتگردی کے تمام مراکز افغانستان میں ہیں۔ پاکستان خطے میں بڑے مقصد کیلئے کام کررہا ہے۔ ہمارے جوانوں کو پاک افغان بارڈر پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایسے الزامات لگتے رہے تو حالات بہتر نہیں ہوسکتے۔