Saturday, July 27, 2024

افغانستان میں امن کیلئے فریقین کا پرعزم ہونا ضروری ہے: مشیرخارجہ

افغانستان میں امن کیلئے فریقین کا پرعزم ہونا ضروری ہے: مشیرخارجہ
February 6, 2016
اسلام آباد (92نیوز) سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور امن کے لیے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے۔ امید ہے گروپ مفاہمت کیلئے حکومت افغانستان اور طالبان سے جلد مذاکرات کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق افغان مفاہمتی عمل کیلئے چار ملکی گروپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور امن کے لیے مفاہمتی کوششوں کو سراہتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ گروپ مفاہمت کیلئے حکومت افغانستان اور طالبان سے جلد مذاکرات کرے گا اور چار فریقی گروپ حکومت افغانستان اورطالبان سے مذاکرات کے روڈ میپ پرتوجہ دیگا۔ کابل میٹنگ میں افغان طالبان کو غیر مشروط مذاکرات میں شرکت کا کہا گیا۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی کامیابی کےلئے تمام فریقین کا پرعزم ہونا ضروری ہے‘ سیاسی مفاہمتی عمل کے ذریعے افغانستان میں تشدد کے واقعات کا خاتمہ ہو گا۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی کامیابی کےلئے پرتشدد کارروائیوں کو روکنا ہوگا۔ مذاکرات میں رکاوٹ کاسبب بننے والی وجوہات دور رکھنے پر کوشش کرنا ہو گی۔ افغانستان کے عوام نے افغان جنگ میں بڑی مشکلات اٹھائی ہیں۔