افغانستان میں امریکی ناکامیاں ، پاکستان پر بے جا الزام لگایا جارہا ہے ،وزیراعظم

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ افغانستان میں امریکا کی ناکامیوں پر پاکستان پر بے جا الزام عائد کیا جا رہا ہے ، پاکستان کو امریکا کی وار آن ٹیرر میں شامل ہونے پر بھاری نقصانات اٹھانے پڑے ۔
روسی نشریاتی ادارے کو انٹر ویو دیتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ امریکا کی وار آن ٹیرر میں ہمارے 70 لوگ شہید ہوئے ، معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ امریکا افغانستان میں اپنی ناکامیوں کا الزام بے جا طور پر پاکستان پر لگارہا ہے ۔