Tuesday, September 17, 2024

افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنیوالے جنرل آسٹن آج عہدہ چھوڑ دینگے

افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنیوالے جنرل آسٹن آج عہدہ چھوڑ دینگے
July 12, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) امریکا کا افغانستان سے علامتی انخلا مکمل ہوگیا، افغانستان میں امریکی فوج کی کمان کرنے والے جنرل آسٹن آج اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق 20 سال سے جاری جنگ کے مکمل خاتمے کی تقریب امریکی ملٹری ہیڈکوارٹر میں ہوگی، جنرل آسٹن ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوں گے۔ جنرل آسٹن سکاٹ 3 سال تک افغانستان میں غیر ملکی افواج کے کمانڈر رہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے 31 اگست تک تمام امریکی فوجیوں کے انخلاء کا اعلان کررکھا ہے۔ جنرل آسٹن سکاٹ ملر افغانستان میں امریکا کی موجودگی کے طور پر موجود تھے لیکن اب وہ بھی امریکہ پہنچ چکے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق عملی طور پر تمام امریکی فوجی، کنٹریکٹرز اور دفاعی عملہ افغانستان چھوڑ چکا ہے۔