Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی تک لڑینگے: طالبان، قطر میں افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات بے نتیجہ رہے

افغانستان میں امریکی فوج کی موجودگی تک لڑینگے: طالبان، قطر میں افغان حکومت اور طالبان میں مذاکرات بے نتیجہ رہے
May 4, 2015
دوحہ (ویب ڈیسک) افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان قطر میں ہونے والے مذاکرات جنگ بندی کے حوالے سے بے نتیجہ رہے تاہم فریقین نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق افغان حکومت اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات قطر کے شمالی ساحلی شہر الخور میں ہوئے۔ مذاکرات میں آٹھ رکنی افغان طالبان کے وفد کی نمائندگی شیر محمد عباس ستنکزئی نے کی جبکہ افغان حکومت کی نمائندگی صدر اشرف غنی کے چچا قیوم کوچئی نے کی۔ مذاکرات کے بعد افغان طالبان کے نمائندے نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران قیوم کوچئی نے افغان طالبان کو بھائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ لڑائی بند کردیں اور جنگ بندی کا اعلان کریں جبکہ طالبان نے موقف پیش کیا کہ اس وقت تک لڑائی بند نہیں کی جاسکتی جب تک افغان سرزمین پرامریکی فوج موجود ہے۔ طالبان نمائندے کے مطابق مذاکرات بے نتیجہ ختم ہوئے تاہم بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ آئندہ مذاکرات اگلے ماہ متحدہ عرب امارات میں ہونگے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔