Friday, July 30, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

افغانستان مسئلے کا حل پاک امریکا تعلقات کے مستقبل کے تعین میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اسد مجید خان

افغانستان مسئلے کا حل پاک امریکا تعلقات کے مستقبل کے تعین میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے، اسد مجید خان
July 8, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) سفیر پاکستان اسد مجید خان کا کہنا ہے افغانستان مسئلے کا پائیدار حل پاک امریکا تعلقات کے مستقبل کے تعین میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

اسد مجید خان نے واشنگٹن میں انسٹی ٹیوٹ آف پیس میں “پاکستان امریکہ تعلقات کے اگلے مرحلے “کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا دونوں ممالک کو مل کر افغانستان مسئلے کے پائیدار حل کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستان ،افغانستان میں امن و استحکام کا خواہاں ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ امریکی سرمایہ کاروں کیلئے پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع ہیں۔ پاکستان 220 ملین صارفین پر مشتمل دنیا کی 5 ویں بڑی مارکیٹ ہے۔ حکومت نے بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش اور بہتر پالیسی بنائی ہے۔

اسد مجید خان کا کہنا تھا خطے میں امن کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار ہے۔ پاکستان کی خطے میں امن کی کوششوں کو بھارت نے سنجیدہ نہیں لیا۔ مسئلہ کشمیر کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔