Monday, October 18, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان: قندوز اسپتال کی تباہی کے اندرونی ہولناک مناظر کی تصاویر جاری، اسپتال کی ہرچیز راکھ

افغانستان: قندوز اسپتال کی تباہی کے اندرونی ہولناک مناظر کی تصاویر جاری، اسپتال کی ہرچیز راکھ
October 14, 2015
قندوز (ویب ڈیسک) افغانستان کے شہر قندوز میں امریکی طیاروں کی عالمی طبی امدادی ادارے کے اسپتال پر بمباری کے بعد اسپتال کی تباہی کی ہولناک تصاویر منظرعام پر آ گئیں۔ امریکی طیاروں نے طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران قندوز میں عالمی ادارے کے اسپتال پر بم برسائے۔ حملے میں بائیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ اسپتال کے اندرونی مناظر کی تصاویر پہلی بار منظرعام پر آئی ہیں جن میں ہر چیز راکھ ہو کر رہ گئی ہے۔ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اسپتال پر انتہائی مہلک بم برسائے گئے جس سے سب کچھ تباہ  ہو گیا۔ امریکی صدر براک اوباما کو اس حملے پر معافی بھی مانگنا پڑی اور امریکا نے حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے زر تلافی کا بھی اعلان کیا جبکہ عالمی طبی امدادی ادارے نے قندوز میں اپنا کام روک دیا ہے اور جنیوا کنونشنز کے تحت اس واقعے کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر طالبان نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اپنے مقاصد کے حصول میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ساتھ ہی قندوز سے نکلنے کا اعلان بھی کر دیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔