Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان : طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع خانشین پر قبضہ کر لیا

افغانستان : طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع خانشین پر قبضہ کر لیا
July 30, 2016
کابل(ویب ڈیسک)افغانستان میں طالبان نے شدیدلڑائی کے بعدہلمند صوبے کے اہم ضلع خانشین پرقبضہ کرلیاہے۔ افغان وزارت دفاع کاکہناہے کہ خانشین سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لیے بڑی فوجی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کےمطابق افغانستان میں طالبان کی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے ، جمعہ کے روز ہلمندصوبے کے اہم ضلع خانشین پر قبضے کے لیےطالبان اورافغان فورسزکے درمیان شدیدلڑائی ہوئی جس کے بعدطالبان نے خانشین پرقبضہ کرلیا افغان میڈیاکے مطابق طالبان سے لڑائی میں ضلعی پولیس کا سربراہ اور افغان خفیہ ایجنسی کا نائب سربراہ بھی شدید زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری طرف افغان وزارت دفاع کاکہناہے کہ خانشین سے طالبان کوماربھگانے کے لیے بڑے پیمانے پرآپریشن کیاجائے گاجس کے لیے افغان اسپیشل فورسزکے تازہ دم دستوں کوطلب کرلیاگیا ہےجبکہ فضائی کارروائی میں اٹھارہ طالبان جنگجوؤں کے مارے جانے کادعویٰ بھی کیاگیاہے۔