افغانستان : طالبان نے شدید جھڑپوں کے بعد قندوز کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا
کابل (ویب ڈیسک) طالبان نے افغان صوبہ قندوزپرقبضہ کر لیا ہے جبکہ افغان صدر اشرف غنی ملکی سکیورٹی کی صورتحال پرتوجہ دینے کے بجائے پاکستان پر تنقید کرنے میں مصروف ہیں۔
تفصیلات کے مطابق طالبان نے افغانستان کے پانچویں بڑے شہر قندوز پر تین اطراف سے اچانک حملہ کرکے قبضہ کر لیا۔
کئی گھنٹوں کی لڑائی کے بعد طالبان نے شہرکے مرکزی چوک اور اہم سرکاری عمارتوں میں طالبان کاپرچم لہرا دیا جبکہ طالبان نے قندوز جیل سے بھی سیکڑوں طالبان قیدیوں کو رہا کرا لیا ہے۔
افغان سرکاری ذرائع نے بھی قندوزکے گورنرہاوس اورپولیس ہیڈکوارٹر سمیت اہم سرکاری عمارتوں پر طالبان کے قبضے کی تصدیق کر دی ہے۔
ادھر افغان صدر اشرف غنی نے اقتدار کا ایک سال مکمل ہونے پر برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے پاکستان کو برادر ملک ماننے سے انکارکرتے ہوئے کہاکہ پاک افغان تعلقات دوبھائیوں جیسے نہیں بلکہ ریاستوں جیسے ہیں۔
انٹرویو کے دوران افغان صدرملکی سکیورٹی صورتحال سے متعلق سوالات کاجواب دینے کی بجائے پاکستان پر تنقیدکرتے رہے۔