Monday, December 5, 2022

افغانستان ،صوبہ فرح میں دہشتگردوں کے حملے میں 22 پولیس اہلکارہلاک

افغانستان ،صوبہ فرح میں دہشتگردوں کے حملے میں 22 پولیس اہلکارہلاک
کابل ( 92 نیوز) افغانستان کے صوبہ فرح میں   دہشتگردوںکے حملے کے  نتیجے میں  22 پولیس اہلکار ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں صوبائی پولیس چیف کے نائب بھی شامل ہے۔زخمیوں کو فوری طورپراسپتال منتقل کردیاگیا۔ صوبہ فرح کے مغربی علاقےلاش وا جووائن میں پیش آیا ،کونسل ممبر عبداللہ سمعد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا حملہ اس وقت کیاگیاجب پولیس اہلکار اپنے نئےچیف سے ملاقات کرنے جارہےتھے۔ دوسری جانب حکام نے نئے تعینات کردہ پولیس چیف کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق کی ہے۔