Wednesday, September 28, 2022

افغانستان: صوبہ خوست میں خودکش حملہ، 16 افراد ہلاک

افغانستان: صوبہ خوست میں خودکش حملہ، 16 افراد ہلاک
خوست(ویب ڈٰیسک)افغانستان کے صوبہ خوست میں خودکش دھماکے کے دوران سولہ افراد ہلاک اور چالیس سے زخمی ہوگئے۔ افغان فورسز کے مطابق خودکش حملہ اس وقت کیا گیا جب سیکڑوں افراد گورنر جابر نعیمی کی برطرفی کے خلاف مظاہرہ کررہے تھے۔ حملے میں سولہ افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ چالیس زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں میں افغان پارلیمنٹیرین ہمایوں ہامایون بھی شامل ہے جبکہ تاحال کسی دہشت گرد تنظیم نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔