Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

افغانستان سے پر امن انخلا کے حامی ہیں ، شاہ محمود قریشی

افغانستان سے پر امن انخلا کے حامی ہیں ، شاہ محمود قریشی
August 20, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے افغانستان سے پر امن انخلا کے حامی ہیں۔

افغانستان کی موجودہ صورتحال سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال پر سب کی نظر ہے ۔ سب افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں ۔ کوئی بھی افغانستان میں خونریزی نہیں چاہتے۔ افغانستان سے پر امن انخلاء کے حامی ہیں ۔ پاکستان اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پر عزم ہے۔

انھوں نے کہا افغانستان کی عوام امن چاہتی ہے۔ دنیا دیکھنا چاہتی ہے طالبان جو کہہ رہے ہیں کیا اس پر عمل بھی کر رہےہیں؟ دوسرے فریق کو بھی افغانستان کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے ۔ فیصلہ، افغانستان کی عوام نے کرنا ہے ۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ بارڈرز کی صورتحال پر تمام ہمسایہ ممالک کو مل بیٹھ کر سوچنا ہے۔ آئندہ چند دنوں میں ہمسایہ ممالک کا دورہ کرنے کا ارادہ ہے  تاکہ مشاورت کے ساتھ ایک جامع حکمت عملی وضع کی جا سکے۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔